پاکستان میں قرض ایپ سے شہریوں کو بلیک میل کرنے والا غیرملکی باشندہ گرفتار
ملزم گروہ کا سربراہ ہے، گزشتہ دس ماہ سے پاکستانیوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر کے انہیں بلیک میل کررہا تھا، ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والے غیرملکی باشندے کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غیرملکی باشندے کو لاہور کے علاقے گلبرگ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت جیان لی یانگ کے نام سےت ہوئی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش لون ایپ کے ذریعے سیکڑوں پاکستانیوں سے فراڈ کا اعتراف کیا اور بتایا کہ متعدد پاکستانیوں کو اُس نے اسی کام کے لیے اپنے پاس ملازم رکھا ہوا تھا۔
ملزم دس ماہ سے پاکستان میں لون ایپ کے ذریعے شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر کے انہیں بلیک میل کررہا تھا۔ ایف آئی اے نے گرفتاری کے بعد مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
ایف آئی اے نے بتایاک ہ ملزم لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والے گروہ کا سربراہ تھا، دوران تفتیش اہم انکشافات کا امکان ہے۔