انسدد پولیو قطرے پلانے کے لئےعملے کی دستیابی حکومت کے لئے بڑا چیلنج

انسداد پولیو مہم کے لئے سب سے زیادہ تاون لیڈی ہیلتھ ورکرز سے لیا جا رہا ہے۔


Jahangir Minhas May 07, 2014
عالمی ادارہ صحت نسے پاکستان پر پولیو کے حوالے سے سفری پابندیاں لگادی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے پاکستان پر پولیو کے حوالے سے سفری پابندیاں لگانے کے بعد وزارت صحت کے لئے سب سے بڑا چیلنج انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے عملے کی فراہمی ہوگی۔

اس وقت ملک میں انسداد پولیو مہم کے لئے سب سے زیادہ سپورٹ لیڈی ہیلتھ ورکرز سے لی جا رہی ہے جبکہ ان ایل ایچ ویز کو ماہانہ اعزازیہ صرف 3 ہزار روپے تک فراہم کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مخلتف ہوائی اڈوں سمیت انسداد پولیو کی ویکسین کی فراہمی کے لئے پوائنٹس بنانے اور ان پر عملے کی تعیناتی وزارت صحت کیلئے بڑا مسلہ ہو گا کیونکہ 3 ہزار روپے میں مزید لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بھرتی خود حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں