کراچی ایڈمن سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات منہدم کرنے کا حکم

عمارت منہدم کے اخراجات بلڈر خود ادا کریں گے


کورٹ رپورٹر August 07, 2023
عمارت منہدم کے اخراجات بلڈر خود ادا کریں گے

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایڈمن ایمپلائز سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات منہدم کرنے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ نے کراچی ایڈمن ایمپلائز سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف شہری کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات منہدم کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کے منہدم کرنے کی کارروائی آرکیٹیکچر انجینئر کی نگرانی میں کی جائے۔ عمارت منہدم کے اخراجات بلڈر خود ادا کریں گے۔

درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ عدالت کے احکامات اور نوٹس کے باجود غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ سماعت کے دوران عدالت میں تعمیرات کی حالیہ تصاویر بھی جمع کروادی گئیں تھیں۔ بلڈر کی جانب سے بلڈنگ کے حوالے سے ضروری اجازت نامے حاصل کئے بغیر تعمیرات کی جارہی ہیں۔ ایس بی سی اے کو شکایت کی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ بلڈر کی جانب سے پلاٹ نمبر بی 172 بلاک 5 میں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں