عدالت نے جشن آزادی پر باجا بجانے اور فروخت پر پابندی لگادی
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کا پولیس کو باجا بجانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
عدالت نے جشن آزادی پر باجا بجانے اور خرید و فروخت پر پابندی لگادی۔
کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ سید انور علی شاہ نے جشن آزادی کے موقع پر باجے کے استعمال اور خریدو فروخت سے متعلق ایس ایچ او شرافی گوٹھ اور سچل کو باجے بجانے والوں اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کے باجے بجانے والوں کیخلاف کارروائی کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ جشن آزادی کے موقع پر باجے بناکرعوام کو پریشان کیا جاتا ہے۔