خاتون پولیس افسر نے قبضہ مافیا سے بیوہ کا پلاٹ واگزار کرادیا سوشل میڈیا پر تعریفیں

خواتین کے مسائل کو خواتین پولیس افسران بہتر طریقے سے حل کر سکتی ہیں، اے ایس پی نایاب رمضان


احتشام خان August 09, 2023
اے ایس پی نایاب رضوان کے اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے ( فوٹو: ایکسپریس )

خاتون پولیس افسر نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے عدالتی حکم پر قبضہ مافیا سے پلاٹ واگزار کرواکر بیوہ کے حوالے کردیا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نایاب رمضان نےضلع مانسہرہ میں عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بیوہ کو 14 سال بعد اس کا حق دلوادیا۔ بیوہ کے پلاٹ پر 14 سال سے قبضہ تھا جسے اے ایس پی نایاب رمضان نے چھڑوا کر خاتون کے حوالے کردیا۔

اے ایس پی نایاب رمضان نے ایکسپریس کو بتایا کہ حق مہر میں دی گئی زمین کا قبضہ عدالت کےحکم پر مسماۃ (ن) کو دلوا دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شنکیاری سے پولیس نفری، تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کےہمراہ عدالت کےحکم پر موقع پر جاکر زمین کا قبضہ مسماۃ (ن) کو واپس دلوایا گیا۔

اے ایس پی نایاب کا کہنا تھا کہ خواتین کے مسائل کو خواتین پولیس افسران بہتر طریقے سے حل کر سکتی ہیں ، بیوہ کی فریاد پر ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایت پر قانون کے مطابق کاروائی کی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے بتایا کہ مانسہرہ میں اب تک سیکڑوں ایسے مسائل حل کیے جا چکے ہیں جو کافی عرصے سے حل طلب تھے ، زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس میں درجنوں ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

بیوہ کے پلاٹ پر سے قبضہ ختم کروانے کی پوری کارروائی میں اے ایس پی نایاب رمضان خاتون کے ساتھ موجود رہیں، اور مخالفین کی مزاحمت کے باجود آخری وقت تک پیچھے نہ ہٹیں اور پلاٹ قبضے سے چھڑوا کر ان کے حوالے کیا۔ ان کےا س دلیرانہ اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں