کراچی پورٹ کا ایسٹ وہارف ابوظبی کو 7 سال کیلیے دینے کی منظوری

امارات پہلے 5 سال تک 30 لاکھ ڈالر اور آخری 2 سال 50 لاکھ ڈالر کی رقم سالانہ ادا کرے گا، مالیاتی امور طے پا گئے


Irshad Ansari August 10, 2023
ابوظبی پورٹ، کراچی پورٹ کے ایسٹ وہارف ٹرمینل کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرے گا (فوٹو: فائل)

کراچی پورٹ کا ایسٹ وہارف سات برس کے لیے ابوظبی کو دینے کی منظوری دے دی گئی۔

پاکستان اور ابوظبی پورٹ کے درمیان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ایسٹ وہارف ٹرمینل معاہدے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ابوظبی پورٹ اور پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان 8 اگست کو مذاکرات کے لیے مالیاتی امور طے پا گئے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے حکومتی لین دین کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، جس میں میں بریفنگ دی گئی کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے نان ری فنڈایبل ڈھائی کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات پہلے 5 سال تک 30 لاکھ ڈالر کی رقم سالانہ ادا کرے گا۔ ابوظبی پورٹ آخری 2 سال یعنی کہ چھٹے اور ساتویں سال 50 لاکھ ڈالر کی رقم سالانہ ادا کرے گا۔

حکومتی کمیٹی نے کراچی پورٹ کا ایسٹ وہارف ابوظبی پورٹ کو کم از کم 7 سال کے لیے دینے کا گرین سگنل دے دیا۔ ابوظبی پورٹ کراچی پورٹ ایسٹ وہارف کا بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل ہینڈل کرے گا۔

وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ وزارت خزانہ ابوظبی پورٹ کراچی پورٹ کے ایسٹ وہارف ٹرمینل کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں