بھارتی فلموں کی نمائش سے جو نقصان ہوچکا اس کے ازالے کیلئے ہم سب کوششیں کررہے ہیں اداکار ندیم

سینما مالکان بھارتی کی بجائے پاکستانی فلموں کی نمائش ممکن بنائیں، لیجنڈری اداکار ندیم


Cultural Reporter May 08, 2014
انڈسٹری کی بحالی کے بعد اچھا کام ہورہا ہے لیکن ابھی بہت سے مسائل سے نمٹنا باقی ہے، ندیم فوٹو: فائل

سینئر اداکار ندیم نے کہا کہ جب تک بھارتی فلموں کی نمائش کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا، اس وقت تک پاکستانی فلموں کو تحفظ حاصل نہیں ہوگا۔

کراچی میں انٹرویو دیتے ہوئے اداکار ندیم نے کہا کہ حکومت کو پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کرنے چاہیئں۔ ان کا کہنا تھا کہ سنیما انڈسٹری نے بلاشبہ اپنی ذمے داری کو پورا کیا ہے، پاکستان میں نئے جدید سنیما گھروں کی تعداد بڑھنا بڑا کارنامہ ہے لیکن اب سنیما مالکان کو چاہیے کہ وہ صرف پاکستانی فلموں کی نمائش کے لیے بھی ایسے اقدامات کریں کہ ہماری فلمیں آسانی سے سنیما گھروں تک پہنچ سکیں۔

اداکار ندیم نے کہا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے جو نقصان ہوچکا ہے اس کے ازالے کے لیے ہم سب کوششیں کررہے ہیں جب کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد بہت اچھا کام ہورہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں