پاکستان کے یومِ آزادی پر پاک بھارت سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ

واہگہ بارڈر پر ایک دوسرے کیلیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار، 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی پر بھی مٹھائی کا تبادلہ ہوگا


آصف محمود August 14, 2023
پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف کے مابین مٹھائی کا تبادلہ کیا جا رہا ہے

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاک بھارت سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔

ملک کے 76 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں لاہور کے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف ) کےمابین مٹھائی کاتبادلہ ہوا۔ دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے مقامی کمانڈرز نے ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات زیادہ ترکشیدہ ہی رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے قومی تہواروں پر آپس میں مٹھائی کا تبادلہ کرتی ہیں اور اسی سلسلے میں کل 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی پر بھی مٹھائی اورتحائف کا تبادلہ ہوگا۔

ذرائع کےمطابق واہگہ بارڈر کی طرح قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر، ہیڈسلیمانیکی سمیت دیگر سرحدی پوسٹوں پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا۔ صبح کے وقت ایک دوسرے کومٹھائی کا تحفہ دینے والی سرحدی فورسز شام کو قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر مشترکہ پریڈ کریں گی، جس میں ایک دوسرے کے خلاف سینہ تان کر اورہوا میں مکے لہراکر جذبات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں