سکھ کمیونٹی کی جانب سے 76ویں یوم آزادی پر تقریب کا انعقاد
پشاور کے گوردوارے میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیک کاٹا گیا
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں مقیم سکھ برادری نے بھی 76ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا۔
سکھ کمیونٹی کی جانب سے پشاور میں قائم گوردوارے میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکھ کمیونٹی کے نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کمیونٹی کے لوگوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
بچوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر رنگا رنگ تقریب نے سما باندھ دیا جبکہ سکھ نوجوانوں نے جشن آزادی کے خصوصی لباس بھی پہنے۔
تقریب کے منتظمین نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں تمام حقوق میسر ہیں جبکہ ہم یہاں محفوظ بھی ہیں، ہماری دعا ہے کہ ملک ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرے۔