برٹش اوپن ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی نے عالمی اسنوکر چیمپئن کو شکست دے دی

انگلینڈ میں جاری پروفیشنل اسنوکر ٹورنامنٹ برٹش اوپن کے میچ میں محمد آصف نے اسٹیفن ہینڈری کو شکست دی


Muhammad Yousuf Anjum August 14, 2023
فوٹو ایکسپریس

برٹش اوپن ٹورنامنٹ کے راؤنڈ میچ میں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے سات بار کے پروفیشنل عالمی اسنوکر چیمپئن اسٹیفن ہینڈری کو شکست دے دی۔

انگلینڈ میں جاری پروفیشنل اسنوکر ٹورنامنٹ برٹش اوپن کے راؤنڈ میچ میں پاکستانی نمبر ون کھلاڑی محمد آصف کا مقابلہ سوئس کھلاڑی اسٹیفن ہینڈری سے ہوا۔

محمد آصف نے اسٹیفن ہینڈری کو دو کے مقابلے چار فریم سے شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ اسٹیفن ہینڈری سات بار پروفیشنل اسنوکر کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔ محمد آصف کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے اور وہ اسنوکر پرو کے پلیٹ فارم سے پروفیشنل اسنوکر سرکٹ کھیل رہے ہیں۔

محمد آصف دو بار امیچور عالمی سنوکر چیمپئن رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں