شعیب اختر کی فلم کا تنازع حکم امتناعی کیخلاف پروڈکشن کمپنی کی اپیل کی سماعت ملتوی

سابق کرکٹر شعیب اختر نے کیو فلمز کیخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے


کورٹ رپورٹر August 15, 2023
(فائل فوٹو)

سندھ ہائیکورٹ نے سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم 'راولپنڈی ایکسپریس' کے تنازعہ سے متعلق حکم امتناعی کیخلاف کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل کی سماعت ملتوی کردی۔

رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم 'راولپنڈی ایکسپریس' کے تنازعہ سے متعلق حکم امتناعی کے خلاف کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

اپیل کنندہ کے وکیل نےموقف دیا کہ شعیب اختر نے حکم امتناعی سے متعلق عدالت میں غلط بیانی کی۔ شعیب اختر تسلسل سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔

تاہم شعیب اختر کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے اپیل کی سماعت 30 اگست کے لیے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ سابق کرکٹر شعیب اختر نے کیو فلمز کیخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔ شیعب اختر نے موقف اختیار کیا تھا کہ کیو فلمز کے ساتھ میری زندگی پر فلم بنانے اور پروموشن کا معاہدہ ہوا۔ مجھے فلم کے اسکرپٹ پر تحفظات تھے اور وہ اجازت کے بغیر میری زندگی پر فلم نہیں بنا سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں