پی آئی اے جیٹ فیول خریداری میں 22 ارب سے زائد کی بے ضابطگی

طیارے گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے 38ارب سے زائد کا نقصان ہوا


این این آئی August 16, 2023
طیارے گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے 38ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کیلیے جیٹ فیول کی خریداری میں 22ارب سے زائد کی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا جبکہ طیارے گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے 38ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔

آڈیٹر جنرل نے قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کے بارے میں آڈٹ رپورٹ جاری کردی ، جس میں پی آئی اے کیلئے جیٹ فیول کی خریداری میں 22 ارب سے زائد کی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے بحالی کیلیے ملازمین نے 100 ارب روپے مانگ لیے

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2021 میں پی آئی اے کی آمدن 9.2 فیصد کم ہو گئی، مالی سال 2020 میں نقصانات 34.6 ارب تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں