گذشتہ مالی سال میں قرضوں پر 4 ارب 42 کروڑ ڈالر سود ادا کیا گیا اسٹیٹ بینک

مالی سال 2022-23 میں قرضوں کے اصل کی ادائیگی پر 16 ارب 39 کروڑ خرچ ہوئے، مرکزی بینک کے اعدادوشمار


Business Reporter August 16, 2023
(فوٹو: فائل)

مالی سال 2022-23 میں قرضوں کی اصل رقم اور سود کی ادائیگی کی مد میں مجموعی طور پر 20 ارب 81 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2022-23 میں قرضوں اور سود کی ادائیگی کے اعدادو شمار جاری کردیے جن کے مطابق گذشتہ مالی سال میں 20 ارب 81 کروڑ ڈالر قرضوں کے اصل اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2022-23میں قرضوں کے اصل کی ادائیگی پر 16 ارب 39 کروڑ خرچ ہوئے جبکہ 4 ارب 42 کروڑ ڈالر سود کی مد میں ادا کیے گئے۔

حکومت نے مالی سال 2022-23 میں 14 ارب 73 کروڑ ڈالر قرضوں کے اصل ادائیگی پر خرچ کیے جبکہ بیرونی قرضوں پر 3 ارب 31 کروڑ ڈالر کا سود ادا کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری اداروں نے گذشتہ مالی سال میں 53.94 لاکھ ڈالر قرضوں کا اصل اور 25.56 لاکھ ڈالر سود ادا کیا۔

گذشتہ مالی سال میں بینکوں کو95 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا۔ نجی شعبے نے 1 ارب 11 کروڑ ڈالر قرضوں کے اصل کی ادائیگی پر خرچ کیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نجی شعبے نے مالی سال 23 میں 75 کروڑ 81 لاکھ ڈالر سود ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں