بھارتی یوم آزادی پر 12 سالہ دلت لڑکی کیساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

نشے میں دھت انتہا پسند ہندوؤں نے 12 سالہ دلت لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر بھارت کا 77 واں یوم آزادی منایا


خالد محمود August 17, 2023
12 سالہ دلت لڑکی کو اعلیٰ ذات کے ہندوؤں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، فوٹو: فائل

نشے میں دھت انتہا پسند ہندوؤں نے 12 سالہ دلت لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر بھارت کا 77 واں یوم آزادی منایا۔

بھارت میں ہر نئے دن اقلیتوں پر مظالم کی نئی تاریخ رقم ہوتی ہے لیکن مودی سرکار میں بے لگام انتہا پسند جنونیوں نے اپنے ملک کے یوم آزادی کی لاج بھی نہ رکھی اور اس اہم قومی دن پر پسی ہوئی دلت قوم کی معصوم کلی کو مسل کر رکھ دیا۔

یہ افسوسناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے علاقے جونپور میں پیش آیا جہاں کم سن دلت لڑکی کے ساتھ خود کو اعلیٰ ذات کے ہندو سمجھنے والوں نے اجتماعی زیادتی کی۔ 12 سالہ لڑکی کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

سفاک ملزمان اجتماعی زیادتی اور بہیمانہ تشدد کے بعد بچی کو نیم مردہ حال میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

ستم بالائے ستم پولیس اور حکومتی مشینری نے جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے مجرموں کی سرپرست بن گئی۔

یاد رہے کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ہر ریاست میں ہی اقلیتوں پر مظالم معمول کی بات ہیں لیکن ریاست اتر پردیش 13 ہزار جرائم کے ساتھ سر فہرست ہے جہاں کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ خود کو سب سے بڑے دھرم چاری سمجھتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں