دفتر خارجہ ہمیں عافیہ صدیقی سے متعلق دستاویزات نہیں دے رہا وکیل

ہمیں کہا گیا وہ حساس نوعیت کی دستاویزات ہیں اس لیے نہیں دے سکتے، وکیل


Numainda Express August 18, 2023
ہمیں کہا گیا وہ حساس نوعیت کی دستاویزات ہیں اس لیے نہیں دے سکتے، وکیل

فوزیہ صدیقی کے وکیل نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ ہمیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کچھ دستاویزات نہیں دے رہا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات ، ان کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پران کیمرہ سماعت ہوئی۔

سماعت کے بعد ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل ایڈووکیٹ عمران شفیق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عافیہ صدیقی جس کے ساتھ پورا ملک کھڑا ہے اسکا یہ حال ہے کہ اسے انصاف نہیں مل رہا، جب عافیہ صدیقی کا یہ حال ہے تو عام لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک ہوتا ہوگا۔

ایڈووکیٹ عمران شفیق کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ ہمیں کچھ دستاویزات نہیں دے رہا،ہم نے دستاویزات تک رسائی کی درخواست دی تھی لیکن بات التواء میں مسلسل جا رہی تھی،دفتر خارجہ کبھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھتا ہے کبھی کسی اور محکمے کو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عافیہ صدیقی سے کونسل کی ملاقات کی تفصیلات کی دستاویزات مانگی تھیں، ہمیں کہا گیا وہ حساس نوعیت کی دستاویزات ہیں اس لیے نہیں دے سکتے،عدالت نے آج کہا ہے کہ دفتر خارجہ اپنے دستاویزات نہ دینے کے فیصلے کو دوبارہ دیکھے اور دفتر خارجہ کیا اب وہ دستاویزات چھپا کر رکھ بھی سکتا ہے کہ نہیں ،یہ دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی پر جو ظلم ہورہا ہے وہ ختم کرواکے دم لینگے اسے وطن واپس لائیں گے، عدالت نے اب آئندہ تاریخ 25 اگست کی دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں