گورنر خیبرپختونخوا نے نگراں صوبائی کابینہ کی منظوری دے دی

کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین کی تقریب حلف برداری ہفتہ 19 اگست کو ہوگی


Shahid Hameed August 18, 2023
(فوٹو : فائل)

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلٰیٰ کی جانب سے نگران صوبائی کابینہ کی سمری کی منظوری دیدی۔

نگران صوبائی وزرا کی بروز ہفتہ 19 اگست کو گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری ہوگی۔ جہاں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نگران صوبائی وزراء سے انکے عہدے کا حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ میں آصف رفیق آفریدی، انجینئر عامر ندیم، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، ڈاکٹر نجیب اللہ، انجم بہرہ خان، سید عامر عبداللہ اور جسٹس (ر) ارشاد قیصر شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں سید مسعود شاہ ،فیروز جمال شال کو دوبارہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلی نے کابینہ میں ممکنہ شامل ہونے والے اراکین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں