سابقہ ڈرائیور بنگلے سے 5 کروڑ روپے کے طلائی زیوارت چوری کرکے فرار

گھر کے مالکان نے سابقہ ڈرائیور کو شکایات پر نوکری سے نکال دیا تھا


طحہ عبیدی August 21, 2023
گھر کے مالکان نے سابقہ ڈرائیور کو شکایات پر نوکری سے نکال دیا تھا

گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھادی، سچل میں ٹیچرز سوسائٹی کے بنگلے میں کام کرنے والا سابقہ ڈرائیور 5 کروڑ مالیت کے طلائی زیوارت اور 25 لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہوگیا۔

سچل تھانے کی حدود ٹیچرز سوسائٹی میں ملزم گھر سے 5 کروڑ سونے کے زیورات اور 25 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عمرہ ادائیگی کے بعد گھر لوٹنے والی فیملی کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس ایچ او سچل زاہد لغاری کا کہنا ہے کہ گلزار ہجری مدراس چوک کے قریب ایک سوسائٹی میں چوری کی واردات رپورٹ ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں واردات کا ماسٹر مائنڈ گھر میں کام کرنے والا سابقہ ڈرائیور ہے جسے دو ماہ قبل نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ پولیس نے گھر پر کام کرنے والی ماسیوں سے بھی تفتیش کی ہے جنہوں نے گھر کے ملازم سابقہ ڈرائیور کو شناخت بھی کیا ہے ۔

ایس ایچ او سچل زاہد لغاری نے مزید بتایا کہ گھر کے مالکان کمشنر سوسائٹی میں رہتے تھے اور کچھ عرصہ قبل ٹیچرز سوسائٹی میں شفٹ ہوئے تھے ، گھر کے مالکان نے سابقہ ڈرائیور کو شکایات پر نوکری سے نکال دیا تھا ، ملزمان نے گھر کے تالے توڑ کر اور گرل کاٹ کر واردات کی ہے ۔ متاثرہ فیملی عمرہ ادائیگی کے لیے بنگلہ لاک کر کے گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں