نگراں وزیر قانون کی چیف جسٹس سے ایک گھنٹے طویل ملاقات

سپریم کورٹ میں ملاقات کے بعد نگراں وزیر قانون صحافیوں سے گفتگو کے بغیر روانہ ہوگئے


جہانزیب عباسی August 21, 2023
فوٹو فائل

نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق دونوں شخصیات کی یہ اہم ملاقات سپریم کورٹ میں ہوئی، جس کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

بعد ازاں نگران وزیر قانون صحافیوں کے سوال کا جواب دیے بغیر سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں