جسٹس ر مقبول باقر کی نگراں وزیراعلیٰ سندھ تقرری کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے، درخواست


کورٹ رپورٹر August 21, 2023
فوٹو فائل

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی تقرری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں درخواستگزار کے وکیل ابراہیم ابڑو نے درخواست میں موقف اپنایا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ آف پاکستان سے ریٹائرڈ ہوئے۔آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 2 سال تک کسی منافع بخش یا نگراں وزیراعلیٰ کے عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتے۔

درخواست گزار نے لکھا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی بطور نگران وزیر اعلیٰ سندھ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 207 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو بطور نگران وزیر اعلیٰ کام کرنے سے روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں