ایم کیو ایم کارکن 6 سال بعد بازیاب ہوکر سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

مجھے کچھ نہیں معلوم کون لے کر گیا تھا، جاوید خان


ناصر بٹ August 24, 2023
مجھے کچھ نہیں معلوم کون لے کر گیا تھا، جاوید خان

ایم کیو ایم کا کارکن 6 سال بعد بازیاب ہوکر سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا، عدالت عالیہ نے محمد جاوید خان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو دوران سماعت ایم کیو ایم کا کارکن محمد جاوید 6 سال بعد بازیاب ہو کر پہنچا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے مکالمے میں کہا کہ آپ کہاں تھے؟ کون لے کر گیا تھا؟ جاوید خان نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں معلوم۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ کچھ تو بتاؤ تاکہ دوسروں کا بھلا ہو۔ کچھ تو آئیڈیا ہوگا کون سی ایجنسی تھی؟

محمد جاوید خان نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں معلوم، آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے استفسار کیا کہ چھ سال آنکھوں پر پٹی؟ کہاں رکھا ہوا تھا؟

جاوید نے کہا کہ ایم کیو ایم سے تعلق تھا، سیاسی بنیادوں پر لے کر گئے تھے۔ مجھے 5 سو روپے کرایہ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ شہری کا شناختی کارڈ بلاک تھا بحال کیا جائے۔ نوکری پر بحالی کا بھی حکم دیا جائے۔

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ شناختی کارڈ اور نوکری پر بحالی اس درخواست میں نہیں ہوسکتی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کیوں نہیں ہو سکتی، ایجنسی اٹھا کر لے گئی اتنے سال رکھا۔

عدالت نے محمد جاوید خان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا اور بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں