پاکستانی فنکاروں نے پھربھارتی ٹی وی چینلزپردھوم مچادی

ہمارے مزاحیہ فنکاروں کے بے شمار مداح پیدا ہوگئے،بھارتی فنکار بھی خوفزدہ


Pervaiz Mazhar September 18, 2012
ہمارے مزاحیہ فنکاروں کے بے شمار مداح پیدا ہوگئے،بھارتی فنکار بھی خوفزدہ فوٹو فائل

چند سال قبل پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکاروں نے بھارتی چینلز پر اس قدر شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا کہ وہاں ان کے بے شمار مداح پیدا ہوگئے۔

ہمارے فنکاروں نے ان چینلز کی ریٹنگ میں زبردست اضافہ کیا،جو وہاں کے انتہاء پسندوں سے برداشت نہیں ہوا اور پاکستانی فنکاروں کے خلاف سازشیں شروع کردی گئیں چند بھارتی فنکار بھی پاکستانی فنکاروں کی مقبولیت اور شہرت سے خوف زدہ ہوگئے انھوں نے بھی بھارتی ٹی وی چینلز سے پاکستانی فنکاروں کو آئوٹ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی اور پھر ایک دن پاکستانی فنکار بھارتی سرزمین چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

بھارتی ٹی وی چینلز پاکستانی فنکاروں کو بہر حال اپنے پروگراموں میں شامل کرنے میں ہمیشہ سے پیش پیش رہے، اب جب کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعلقات میںبہتری آنی شروع ہوئی ہے ایک بار پھر پاکستانی مزاحیہ ادکاروں کو بھارتی چینلز نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور انھیں کام کرنے کی پیش کش کی، پاکستان کے مزاحیہ اداکاروں کی جوڑی علی حسن، عرفان ملک گزشتہ ایک سال سے بھارت کے مختلف شہروں میں شوز کررہے ہیں۔

انھوں نے بھارتی ٹی وی چینلز پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیااورایک فلم میں بھی اہم کردار ادا کیا، مزاحیہ ادکار ایاز سومرو بھی بھارتی ٹی وی چینلز پر ان دنوں شوز میںکامیابی سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیںگزشتہ دنوں ادکار کاشف خان بھارت کے ایک بھارتی چینلز پرکامیڈی شو میں شرکت کرنے گئے تھے۔

انھوں نے اس شو میں کئی پروگرام ریکارڈ کرادیے کاشف خان اور شکیل صدیقی بھارتی ٹی وی چینلز کے سب سے زیادہ کامیاب فنکاروں میں شامل رہے ہیں، شکیل صدیقی اور کاشف خان ایک بار پھر بھارتی ٹی وی چینل کے کامیڈی شو میں شرکت کے لیے بھارت جا رہے ہیں جب کہ اور بھی فنکار جلد بھارت کا دورہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں