پی آئی اے نے احتجاج کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا

پی آئی اے بکنگ آفس راولپنڈی بند کرنے میں شامل سپروائزرکوشو کاز نوٹس جاری کردیا گیا


آفتاب خان August 27, 2023
فوٹو فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے نجکاری کے خلاف احتجاج میں شریک ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا۔

پی آئی اے بکنگ آفس راولپنڈی بند کرنے میں شامل سپروائزرکوشو کاز نوٹس جاری کردیا گیا،کاشف لیاقت نامی سپروائزر کا تعلق ایئر لائن کے کمرشل ڈپارٹمنٹ سے ہے، شوکازلازمی سروسز ایکٹ اورانڈسٹریل کمرشل اینڈ ایمپلائمنٹ اسٹینڈنگ آرڈرآرڈیننس کے تحت دیا گیا ہے۔

شوکاز کے مطابق بکنگ دفتر کے مرکزی دروازے صارفین کے لئے بند کرنے سے ایئرلائن امیج کو نقصان پہنچا، دوران احتجاج انتظامیہ مخالف نعرے بازی و دیگر اقدامات ادارے کے ساکھ کو خراب کیا گیا۔

شوکاز نوٹس میں سپروائزر کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کا ایک ہفتے میں جواب دے بصورت دیگر متعلقہ قوانین کے تحت اُس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ۔ ملازمین کی جانب سے ایئرلائن کی دوحصوں میں تقسیم اور تنخواہوں میں عدم اضافے پرگزشتہ 10 روز سے احتجاج جاری ہے، یونین اورایسویسی ایشنز نے ائرلائں بکنگ دفاتر پیر سے 3 گھنٹے کے بجائے 9 تا 5 بجے تک بند رکھںے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔