موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پر اضافہ

ملک میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈ


INP/APP August 27, 2023
ملک میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈ۔ فوٹو: فائل

موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 68 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 76 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 39 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی موبائل فونز نے درآمد شدہ فونز کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا

جون کے مقابلہ میں جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 27 فیصد کا اضافہ ہواہے، جون میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 54 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں بڑھ کر 68 ملین ڈالر ہو گیا۔

مزید برآں ملک میں خدمات کے شعبے کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں