ملکی محصولات میں سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد اضافہ

مالی سال 2023 میں مجموعی ملکی محصولات کاحجم 9.634 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا، سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا


APP August 28, 2023
لاہور 1216 جبکہ فیصل آباد 1150 روپے میں فروخت، خام تیل کی درآمدات میں کمی۔ فوٹو: فائل

ملکی محصولات میں سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں مجموعی ملکی محصولات کاحجم 9.634 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا جومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 20 فیصدزیادہ ہے۔ دوسری جانب ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق 24 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1181 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.88فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ہدف سے 16.6 فیصد زائد محصولات حاصل کرلیے

اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1166 ، راولپنڈی 1169، گوجرانوالہ 1190، سیالکوٹ 1180، لاہور1216 روپے، فیصل آباد1150 ، سرگودھا1165 ، ملتان 1187، بہاولپور1200 ، پشاور1200 اوربنوں میں 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔

مزید برآں ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جولائی کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں 5060000 ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئی ہے جو جون کے مقابلہ میں 32 فیصدکم ہے۔اسی طرح نیٹ وئیرز کی برآمدات میںسالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں نیٹ ویئرز کی برآمدات کاحجم 365 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 16فیصدکم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔