ای سی سی نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنیکی منظوری دیدی

پیداوار، اسٹاک کی پوزیشن، کھپت، مارکیٹ میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اس کے مہنگائی پراثرات کے بارے میں بریفنگ


Numainda Express August 29, 2023
رپورٹس تیار کرنے کی ہدایت ،وزارت فوڈ سیکیورٹی کو اسمگلنگ روکنے کے لیے ایجنسیوں سے رابطہ کی ہدایات جاری۔ فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے چینی کی برآمد پر پابندی عائدکرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ہوا جس میں چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے چینی کی برآمد پر پابندی کے ساتھ چینی کا برآمدی کوٹہ منسوخ کرنے کے حوالے سے سمری پیش کی گئی۔ اجلاس کو چینی کی پیداوار، اسٹاک کی پوزیشن، کھپت اور مارکیٹ میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اس کے مہنگائی پراثرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس؛ چینی کی برآمدی مدت میں توسیع کی منظوری

ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو مزید ہدایت کی کہ وہ چینی کے اسٹاک کی دستیابی، کھپت اور قیمتوں کے تعین کے بارے میں باقاعدہ رپورٹس تیار کرے اور ای سی سی کو پیش کرے۔

کمیٹی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو چینی کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے تمام متعلقہ ایجنسیوں اور حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں