پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا دن منایا گیا

آج کے دن کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرناہے


Umair Ali Anjum May 11, 2014
ماں وہ ذات ہوتی ہے جو نسل انسانی کو ناصرف آگے بڑھاتی ہے بلکہ اس کی گود ہی انسانی کی پہلی تعلیمی درس گاہ ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیابھرمیں مائوں کاعالمی دن منایا گیا۔اس دن کے حوالے سے کراچی، لاہور اور اسلام آبادمیں مختلف ثقافتی پروگرامزپیش کیے گئے جبکہ کئی پاکستان اورانڈین گلوکاروں نے مدرز ڈے کے خصوصی گیت نشر کئے جارہے ہیں۔

مائوں کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستانی اورانڈین فنکار ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے رو دیے۔ بھارتی اداکاروجے رازکا کہنا تھاکہ ماں دنیامیں فرشتے کاروپ رکھتی ہے میں نے اپنی ماں کو بہت ستایامگرمیری ماں مجھے میری شرارتوں پرپیارکیاکرتی تھی۔پاکستانی اداکارہ حنادلپزیرخان کاکہناتھاکہ ماں کی محبت کے لیے کوئی بھی دن خاص نہیں ہے یہ ایسی ہستی ہے جس سے زندگی بھربھی پیارکیاجائے توکم ہے۔

سینئربھارتی اداکار انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ میری ماں میری جنت ہیں وہ ہمیشہ سے میرے ساتھ ہیں، جب کبھی پریشان ہوجاتا ہوں توان سے ہی اکیلے میں گفتگو کرتا ہوں۔ سینئر پاکستانی اداکارقاضی واجد نے کہاکہ ماں توایسی ہستی ہے کہ جس کے بارے میں کوئی بات کرنامشکل ہے دنیامیں میں نے خدا کو اپنی ماں کی شکل میں دیکھاہے۔بھارتی گلوکار شنکرماہا دیون نے کہاکہ جب اپناگاناتجھے سب ہے پتہ میری ماں ریکارڈ کروارہا تھا تومیں رودیاتھا، ہمیں اپنی مائوں کاخیال رکھناچاہیے اورانکی خوشی کے لیے اپنی خوشیاںقربان کردینی چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں