پی پی ایم پی اے علی حسن زرداری کیخلاف نیب انکوائری بند

نیب نے علی حسن زرداری و دیگر کیخلاف 2021 سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کر رکھی تھی۔


کورٹ رپورٹر September 02, 2023
نیب نے علی حسن زرداری و دیگر کیخلاف 2021 سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کر رکھی تھی۔

نیب نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی حسن زرداری و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کیخلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق احتساب عدالت کو آگاہ کردیا۔

کراچی کلفٹن میں احتساب عدالت کے روبرو سابق ایم پی اے علی حسن زرداری و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی۔

نیب نے علی حسن زرداری و دیگر کیخلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ ناکافی شواہد کی بناء پر علی حسن زرداری و دیگر کے انکوائری بند کردی گئی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب علی حسن و دیگر کے کوئی بھی انکوائری شروع کرنے سے پہلے عدالت کو آگاہ کرے۔

نیب نے علی حسن زرداری و دیگر کیخلاف 2021 سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کر رکھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں