سندھ میں ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

حیدرآباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہے، محکمہ صحت


دعا عباس September 02, 2023
فوٹو: فائل

سندھ بھر میں مچھروں کی بھرمار کے باعث ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال صوبے میں ملیریا کے 2 لاکھ 69 ہزار 596 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں حیدرآباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں جنوری تا اگست 1 لاکھ 32 ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میرپور خاص میں 65 ہزار 807 ، لاڑکانہ میں 48 ہزار 499 اور سکھر ڈویژن میں 11 ہزار 591 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہید بے نظیرآباد میں 4 ہزار 924 اور کراچی میں 1834 کیسز رپورٹ ہوئے ہین تاہم رواں سال ملیریا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔