شہر قائد میں سی ٹی ڈی اہلکار بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلے

تین اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا


طحہ عبیدی September 03, 2023
فوٹو: ایکسپریس

شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں تین اہلکاروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ تینوں اہلکاروں نے جعلی چھاپے میں ایک تاجر سے 3 کروڑ روپے چھینے اور ٹیررفنانسنگ و منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ متاثرہ تاجر سنار کا کام کرتا ہے جو کراچی سے ملتان جارہا تھا۔ واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں مظہر، شعیب اور احسن کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں