سیلاب پاکستان کو 554 ملین ڈالر امداد دی جارہی ہے اے ڈی بی

متاثرہ علاقوں میں پلوں، پانی کی فراہمی، زراعت اورلائیواسٹاک کے شعبہ جات میں پاکستان کوامدادفراہم کی جارہی ہے


APP September 04, 2023
بلوچستان کے 60 ہزارکسانوں میں چاولوں کے بیج کی فراہمی ایف اے او کے تعاون سے عمل میں لائی گئی (فوٹو: فائل)

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں گزشتہ سال آنیوالے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد اورعلاقوں کی بحالی اورتعمیرنو کیلیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سال قبل آنے والے بدترین سیلاب سے پاکستان میں 33ملین لوگ متاثر ہو گئے تھے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک بحالی اورماحولیاتی موزونیت کے مختلف منصوبوں میں 554 ملین ڈالرکی معاونت فراہم کررہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے 1 سال بعد بھی لاکھوں بچے مدد کے منتظر ہیں، یونیسیف

بیان میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پلوں، واٹرسپلائی، ضروری نہروں اورکھالوں میں پانی کی فراہمی، زراعت اورلائیواسٹاک کے شعبہ جات میں پاکستان کوامدادفراہم کررہاہے۔

بیان کے مطابق بلوچستان کے 60 ہزارکسانوں میں چاولوں کی بیج کی فراہمی ایف اے اوکے تعاون سے عمل میں لائی گئی ہے جس کیلیے جاپان کی حکومت نے مالی معاونت فراہم کی ہے۔اسی طرح خواتین کسانوں کوٹول کٹس اورحفاظتی فٹ وئیرز کی فراہمی بھی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں