کرپشن ریفرنس میں آغا سراج درانی کی ضمانت منظور

عدالت کا آغا سراج درانی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم


کورٹ رپورٹر September 04, 2023
عدالت کا آغا سراج درانی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس میں پی پی پی رہنما آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی کلفٹن میں احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 2 ستمبر کو آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آغا سراج درانی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں