ڈالر اور پٹرول سستا ہونے تک بجلی کی قیمت کم نہیں ہوسکتی وزیر توانائی

60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں، محمد علی


Monitoring Desk September 05, 2023
60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں، محمد علی۔ فوٹو: فائل

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ڈالر ریٹ میں کمی تک بجلی کی قیمت میں کمی مشکل ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ جب تک پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی، وزارت توانائی

ان کا کہنا تھا کہ ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں، 2020 سے قبل فرنس آئل سے فائدہ نہیں تھا، آج ہورہا ہے۔ پانچ ڈسکوز میں جہاں بجلی چوری ہے وہاں کریک ڈاؤن کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں