کراچی اسکول میں جنسی ہراسانی کیس میں گروہ ملوث ہونے کا انکشاف

خواتین سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار پرنسپل 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


ناصر بٹ September 05, 2023
خواتین سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار پرنسپل 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے گلشن حدید میں اسکول میں خواتین سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار اسکول پرنسپل اور مالک کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت کے روبرو گلشن حدید میں اسکول میں خواتین سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے ملزم عرفان غفور کو عدالت میں پیش کیا۔ سرکاری وکیل نے انکشاف کیا کہ ملزم اکیلا نہیں ہے یہ پورا گروہ ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ عرفان کون ہے؟ ملزم سے بیان لیا ہے یا نہیں؟

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے، مزید ڈیوائس بھی تحویل میں لینی ہیں۔ اب تک 45 سے زائد متاثرہ خواتین کا پتہ چلا ہے۔ ملزم خواتین کو بلیک میل کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ اسکول میں خواتین اور طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والا پرنسپل گرفتار

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ یہ ایک گروہ ہے، ملزم سے تفتیش کے بعد مزید کارندے بھی گرفتار کرنے ہیں۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے برآمد موبائل فون کا فارنسک بھی کروانا ہے۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم عرفان غفور کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں