پی آئی اے ملازمین نے 26 روز تک جاری رہنے والا دھرنا ختم کردیا

مزدور تنظیم اور پی آئی اے کے درمیان تنخواہ بڑھانے پر اتفاق کے بعد ملک بھر میں جاری دھرنا ختم کردیا گیا


آفتاب خان September 05, 2023
فوٹو فائل

پی آئی اے ملازمین نے 26 روز تک جاری رہنے والے احتجاج اور دھرنے کوختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پیپلزیونٹی آف پی آئی اے کے مرکزی صدرہدایت اللہ خان کے مطابق ملازمین کی تنخواہ بڑھاؤ تحریک رنگ لے آئی کیونکہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے آفیشل میل کے بعد گروپ 1 سے 4 کی تنخواہ میں 20فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی اوراس حوالے سے ایم او یو بھی سائن ہوگیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ سے اور سی بی اے کے درمیان ہونے والی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات میں چئیرمین پی آئی اے بورڈ اسلم آرخان، سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم، پی آئی اے کے سی ای او عامر حیات، بورڈ ممبرخالد، اطہرحسین، ڈائریکٹر و یجلنس اینڈ سیکورٹی خرم مشتاق جبکہ پیپلزیونٹی سی بی اے کی جانب سے ہدایت اللہ خان، صدراسلام آباد رمضان لغاری اورجنرل سیکریٹری اسلام آباد سہیل مختارشامل تھے۔

پی آئی اے کے ملازمین نے پورے پاکستان میں 26 روز تک جاری رہنے والا احتجاج ختم کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں