جیو کیخلاف درخواست بال پھر حکومت کے کورٹ میں آگئی

جیو کے مستقبل کا فیصلہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو کرنا ہے جو ان کے لئے سخت امتحان ہو گا


Online May 12, 2014
حکومت کی خواہش ہے کہ معاملے کو طول دےکر کوئی فیصلہ کیا جائےفوٹو: فائل

ISLAMABAD: جیو کیخلاف وزارت دفاع کی درخواست کا معاملہ ایک بار پھر حکومت کے پاس آگیا ہے اور جیو کے مستقبل کا فیصلہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کرنا ہے جو مبصرین کے مطابق پرویز رشید کیلیے ایک سخت امتحان ہو گا۔

حکومت کی خواہش ہے کہ معاملے کو طول دےکر کوئی فیصلہ کیا جائے۔ حامد میر پر حملے کے حوالے سے جیو کی جانب سے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی منظم سازش کی گئی جس کے پیش نظر پیمرا نے معاملے کی سماعت کی۔ اجلاس میں پیمرا ارکان تقسیم ہو گئے جس کے بعد حکومت نے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو ہی اس معاملہ پر اب کوئی فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ پرویز رشید کو ہی وزیر قانون کی حیثیت سے اس معاملے پر اب کوئی فیصلہ کرنا ہوگا جو ان کیلیے بڑا امتحان ہے کیونکہ وہ نہ تو آزاد میڈیا سے جنگ کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں اور نہ ہی فوج اور آئی ایس آئی کو ناراض کر سکتے ہیں جو اس معاملے میں مدعی ہے۔ اب حکومت مدعی کاساتھ دیتی ہے یا مدعا علیہ کا یا دونوں کو راضی رکھ سکتی ہے یہی سب سے بڑا امتحان ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں