آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج

آفیشل سکریٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ انسانی حقوق سے متصادم ہیں جبکہ ان پر صدر مملکت نے دستخط نہیں کیے، سندھ بار کونسل


جہانزیب عباسی September 06, 2023
(فوٹو: فائل)

سندھ بار کونسل نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

صدر عارف علوی کی جانب سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کا معاملے پر سندھ بار کونسل نے دونوں قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں قوانین پر صدر نے دستخط نہیں کیے لہذا دونوں قوانین غیر آئینی قرار دیے جائیں، آفیشل سکریٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بلز پر صدر مملکت کے دستخط نہ کرنے کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا جائے، نو مئی اور دس مئی کے واقعات روشنی میں گرفتار تمام ملزمان کیخلاف مقدمات عام عدالتوں میں چلائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں