کے پی بلوچستان اور اندرون سندھ بجلی چوری کی شرح زیادہ

وزارت توانائی اور متعلقہ محکوں کی غفلت اور افسران کی ملی بھگت سے ملک میں ماہانہ اربوں روپے کی بجلی چوری


Zaigham Naqvi September 07, 2023
وزارت توانائی اور متعلقہ محکوں کی غفلت اور افسران کی ملی بھگت سے ملک میں ماہانہ اربوں روپے کی بجلی چوری

بجلی چوری قومی مسئلہ بن گیا، سرکاری دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک اور شانگلہ میں 100فیصد صارفین کنڈا ڈال کر قومی خزانہ کو چونا لگا رہے۔

بجلی چوری اور صارفین سے وصولیوں میں ناکامی کو ملکی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا۔ سامنے آنے والی دستاویزات نے متعلقہ محکموں کا پول کھول دیا،افسوناک انکشافات سامنے آنے پر بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔

وزارت توانائی اور متعلقہ محکموں کی غفلت اور افسران کی ملی بھگت سے ملک میں ماہانہ اربوں روپے کی بجلی چوری ہونے لگی۔۔ملک بھر میں یومیہ ایک ارب 61کروڑ اور ماہانہ 49ارب 9 کروڑ روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں ماہانہ 49ارب 9 کروڑ روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے۔ ایک سال کے دوران ڈسکوز نے 116ارب50کروڑ یونٹس خریدے، 97ارب 34کروڑ یونٹس صارفین کو فروخت کئے اور 19 ارب 17کروڑ یونٹس چوری، کنڈے اور تکنیکی نقصانات کی نذر ہو گئے۔

اس دھندے میں پشاور الیکٹرک سپلائی سرفہرست ہے۔ پیسکو میں 77ارب روپے کے 5ارب 70کروڑ یونٹس چوری ہو گئے۔خیبرپختونخوا کے چاروں اضلاع میں ایک سال سے کنڈے چل رہے ہیں۔

حیدرآباد میں بل جمع کرانے کی شرح 5سے 6فیصد اور ٹنڈو اللہ یار میں 9 فیصد تک کم ہو گئی۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی کنڈا کلچر بڑھ گیا۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ ٹنڈو محمد خان میں 15 فیصد ،شہید بے نظیر آباد 21فیصد، لاڑکانہ 60 اور سکھر میں 40 فیصد صارفین کنڈے ڈالتے ہیں۔ پشین، سبی، مکران، خضدار اور لورالائی میں 90فیصد کنڈا کلچر ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ یہ آسان نہیں ہے لیکن ناکامی کوئی آپشن نہیں ہے، تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جی پیز اس مہم میں شامل ہیں، اعلیٰ یا طاقتور،مقدس یا غیر مقدس۔ فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کر دی کہ کسی کو بھی نہ بخشا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں