ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 10 ستمبر کو ایک ہی بار ہوگا ترجمان وزارت صحت

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں رجسٹرڈ طلبا طالبات دس ستمبر کو اپنے امتحانی سینٹر بروقت پہنچیں، ترجمان


رضیہ خان September 08, 2023
فوٹو فائل

وزارت صحت کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پورے ملک میں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ دس ستمبر بروز اتوار کو اپنے شیڈول کے مطابق ہو ں گے اور پھر کوئی ٹیسٹ نہیں ہوگا۔

ترجمان وزارت صحت ساجد شاہ نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں رجسٹرڈ طلبا طالبات دس ستمبر کو اپنے امتحانی سینٹر بروقت پہنچیں۔

ترجمان وزارت صحت نے واضح کیا کہ پورے ملک میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 10 ستمبر کو ہوگا اور اُس کے بعد کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان بعد میں ہوں گے، وزیر صحت

قبل ازیں نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے کے طلبا کیلیے ایم ڈی کیٹ امتحانات بعد میں منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبا کی مشکلات کا نوٹس لے لیا جو میڈیکل کالجز میں داخلہ لینا چاہتے تھے لیکن موجودہ ابتر صورت حال میں یہ ممکن نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں