اسٹیٹ بینک نے ‘‘ زمرہ  ب‘‘ کی ایکسچینج کمپنی کے اجازت نامے کو معطل کردیا

تمام برانچوں کو معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے سے روک دیا گیا ہے


Business Reporter September 09, 2023
تمام برانچوں کو معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے سے روک دیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

اسٹیٹ بینک نے 'زمرہ ب' (بی کیٹیگری) کی ایکسچینج کمپنی کے اجازت نامے کو معطل کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے 'زمرہ ب' کی ایکس چینج کمپنی میسرز عثمان انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی بی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اجازت نامے کو اسٹیٹ بینک کے ضوابط اور ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کے باعث فوری طور پر تاحکم ثانی معطل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینکوں کو ایکسچینج کمپنیاں بنانے کی اجازت، سرمائے کی شرط50 کروڑ کر دی

زمرہ ب کی ایکس چینج کمپنی کے صدر دفتر اور اس کی تمام برانچوں کو معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے سے روک دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں