سری لنکن ڈانس گروپ کا اسلام آباد میں روایتی رقص

پاکستان کے مختلف شہروں میں پرفارم کیا لیکن اسلام آباد کے شائیقن کا جواب نہیں، سرلنکن نامور ڈانسر


Zulfiqar Baig September 13, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سری لنکن ڈانس گروپ نے سری لنکا کے روایتی رقص پر مبنی پروگرام Kanya کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے شائقین محفل کے دلوں کو موہ لیا۔

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور سری لنکا کے سفارت خانے کے اشتراک سے منعقد ہونے والے ایونٹ میں وفاقی وزیر برائے قومی ثقافتی ورثہ جمال شاہ پاکستان میں متعین سری لنکا کے قونصل جنرل سری لنکا جگت ابیورنا۔ پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایوب جمالی کے علاوہ کثیر تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔

Kanya میں سری لنکن گلوکار سونال پرابھاشیتا نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ سری لنکن ڈانس گروپ میںChandana Wickremsinghe Dancers Guild نے "لیلا میں لیلا"، ہیرٹیج سری لنکا، Traditional دیوداسی، ردھم راتا کے عنوان پر مبنی زبردست رقص پیش کیا اور Thammattam پر ڈرم بجایا جس کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔

سری لنکا کے نامور ڈانس ماسٹر چندنا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں پرفارم کیا لیکن اسلام آباد کے شائیقن کا جواب نہیں۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ کراچی اور لاہور میں پرفارم کرنے کے بعد اسلام آباد میں پرفارم کیا، پاکستانی عوام فن اور فنکاروں سے محبت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں