سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ کے شوہر کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شوہر 26 اگست کو لاپتا ہوئے تھے


کورٹ رپورٹر September 14, 2023
گمشدگی کیخلاف درخواست بلال شاہ کی والدہ نے دی تھی:فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر حریم کے شوہر کی گمشدگی سے متعلق دائر کی گئی درخواست نمٹا دی۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال کی مبینہ گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ بلال شاہ نے عدالت میں بیان دیا کہ کچھ ایجنسی کے لوگ میری نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار چاہیں تو اس حوالے سے قانونی راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ کے شوہر گھر واپس پہنچ گئے

 

عدالت نے حریم شاہ کے شوہر کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ لاپتا شہری گھر واپس آ گیا ہے درخواست کا مقصد پورا ہوگیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بلال شاہ 26 اگست کو ڈیفنس تھانے کی حدود سے لاپتا ہوگیا تھا۔ بلال شاہ کی والدہ جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں