اسٹیٹ بینک نے ایکس چینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا

معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے سے روک دیا گیا ہے


Business Reporter September 16, 2023
معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے سے روک دیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

اسٹیٹ بینک نے ایکس چینج کمپنی کے اجازت نامے کو معطل کر دیا۔

بینک دولت پاکستان نے میسرز رائل انٹرنیشنل ایکس چینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اجازت نامے کو اسٹیٹ بینک کے قواعد اور ضوابط کی خلاف ورزی پر تاحکم ثانی فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

مذکورہ ایکس چینج کمپنی کے صدر دفتر، برانچوں، فرنچائزز اور ادائیگی بوتھس کو معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے سے روک دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں