95 فیصد پاکستانی بے روزگاری کے خوف میں مبتلا سروے

96 فیصد پاکستانی ضروریات پوری کرنے کیلیے بچت اور سرمایہ کاری کی سکت نہ ہونے کا اظہار کرتے نظر آئے


این این آئی September 16, 2023
96 فیصد پاکستانی ضروریات پوری کرنے کیلیے بچت اور سرمایہ کاری کی سکت نہ ہونے کا اظہار کرتے نظر آئے۔ فوٹو: فائل

اپسوس پاکستان نے سروے میں بتایا کہ 95 فیصد پاکستانی ملکی حالات کے باعث بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں جب کہ 5 فیصد کو روزگار محفوظ ہونے کا یقین ہے۔

اپسوس پاکستان کے سروے کے مطابق ایک سال میں بیروزگار ہونے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ 63 فیصد شہریوں نے اپنی یا کسی جاننے والے کی نوکری ختم ہونے کا بتایا، 99 فیصد نے عام اشیا کی خریداری میں مشکلات جبکہ 99 فیصد نے گھر یا گاڑی جیسی خریداری کے بارے میں پراعتماد نہ ہونے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی، بے روزگاری، نوجوانوں کا بیرون ممالک جانے کا سلسلہ تیز

96 فیصد پاکستانی ضروریات پوری کرنے کیلیے بچت اور سرمایہ کاری کی سکت نہ ہونے کا اظہار کرتے نظر آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں