راولپنڈی میں غیرملکی کرنسی کا گودام برآمد 8 ملزمان گرفتار

پلازہ میں خفیہ خانوں سے اربوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، ایف آئی اے ذرائع


عمران اصغر September 16, 2023
فوٹو ایکسپریس

ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کرنسی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران راولپنڈی کے علاقے جہلم میں غیر ملکی کرنسی کا گودام برآمد ہوا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی کے علاقے جہلم میں چھاپہ مارا جہاں ایچ اینڈ ایچ اور الحمید کرنسی ایکسچینج سے لاکھوں ڈالرز، پاؤنڈ اور ریال اور کروڑوں پاکستانی روپے برآمد ہوئے جبکہ موقع سے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

چھاپے کی سربراہی ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیر نصرانی اور سب انسپکٹر گوہر شاہ و دیگر نے کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ڈیجیٹل لاکر سے چالیس کروڑ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہو چکی ہے جبکہ پلازہ میں اربوں روپے ملکی و غیر ملکی کرنسی چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پلازہ میں دیواروں اور زمینوں پر ڈیجیٹل سیف میں رقم چھپائی گئی ہے، مزید ڈیجیٹل سیف کھلے گیں تو رقم کا تخمینہ لگایا جائیگا۔

دوسری جانب پلازے اور رقم کا مالک قانونی دستاویزات بھی لے کر پہنچا اور چھاپہ مار ٹیم کو مطمئن کرنے کی بھی کوشش کی۔ جس کے بعد ڈیجیٹل سیف کاٹنے کے لئے منگوائے کٹرز واپس بجھوا دیئے گئے۔

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی نجی مال پلازہ میں نکلنے والی رقم پر ایف آئی اے اور پلازہ مالک کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ پلازہ مالک نے کہا کہ برآمد رقم یہی پر رکھی جائے جبکہ ایف ائی اے حکام نے کہا کہ رقم ہم ساتھ لیکر جائینگے۔

بعدازاں ایف آئی اے نے معاونت کے لئے پولیس کو طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں