حالات اس نہج پرپہنچ چکے کہ تلخ فیصلے کرنا ہونگے چیئرمین نیپرا

اوور بلنگ روکنے کیلیے کمیٹی قائم، اسٹاف کیخلاف کارروائی، پرائیویٹ سیکٹر کو لانا ضروری


INP September 17, 2023
بجلی ریٹس مزید بڑھنے سے روکنے کیلیے چوری روکنا ہوگی، وسیم مختار (فوٹو فائل)

چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) وسیم مختار نے کہا ہے کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے بجلی چوری کو روکنا ہوگا جو بجلی چوری کر رہا ہے اس کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لارہے ہیں، صارف کا جس کمپنی سے بجلی خریدنے کا ارادہ ہو وہ خریدے۔

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی توانائی کا نیپرا چیئرمین اور ارکان کے سمن جاری کرنے کا فیصلہ

چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ اس وقت بجلی کی پیداواری صلاحیت 48 ہزار میگاواٹ ہے، این ٹی ڈی سی کسی بھی پلانٹ کی پیداواری قیمت دیکھ کر بجلی حاصل کرتا ہے۔

اوور بلنگ پر انھوں نے کہا کہ اوور بلنگ کی روک تھام کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلیے اسٹاف کیخلاف کارروائی اور پرائیویٹ سیکٹر کو لانا ضروری ہے۔ وسیم مختار نے مزید کہا کہ بجلی کے ریٹ کا فیصلہ عوامی سماعت کے بعد کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں