پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے فیصلے تک حساس مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی چیف جسٹس

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار آفس کو اس حوالے سے اہم ہدایت جاری کردیں


جہانزیب عباسی September 21, 2023
(فوٹو: فائل)

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حساس مقدمات کی سماعت کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے فیصلے سے مشروط کردیا۔

ایکسپریس نیوز کو سپریم کورٹ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار آفس کو اہم ہدایت جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ حساس مقدمات کی سماعت کو پریکٹس پروسیجر کیس کے فیصلے تک نہیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق تین اکتوبر تک حساس نوعیت کے مقدمات کو سماعت کیلیے مقرر نہیں کیا گیا کیونکہ ہدایت کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے فیصلے کے بعد ہی ان مقدمات کی سماعت ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔