کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے ٹی ڈی اے پی

ایک نامعلوم کمپنی کی جانب سے غیرمعیاری گوشت بھجوایا گیا، سعودی اخبار


Monitoring Desk September 23, 2023
ایک نامعلوم کمپنی کی جانب سے غیرمعیاری گوشت بھجوایا گیا، سعودی اخبار۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس کی بھرپور کوشش ہے کہ متحدہ عرب امارات سمندر کے راستے پاکستان سے تازہ گوشت کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ واپس لے۔

ایک سعودی اخبار کے مطابق یو اے ای نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان سے گوشت کی درآمد اگلے ماہ سے بند کر رہا ہے کیونکہ ایک نامعلوم کمپنی کی جانب سے غیرمعیاری گوشت بھجوایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ابتدائی تحقیقات کے بعدوضاحت بھی دی گئی تھی کہ اس کا ذمے دار ایک شپنگ کمپنی کے فریز کرنے کا سسٹم ہے۔ متعلقہ ایکسپورٹرز نے شپنگ کمپنی پر ہرجانے کا دعوٰی بھی کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں