6 ماہ انتہائی اہم ہیںماضی سے سبق سیکھنا ہوگا نوازشریف

بھٹوسے زرداری تک پیپلزپارٹی نے چاربارحکومت کے مزے لوٹے مگر قوم کو کچھ نہیں دیا


Numaindgan September 18, 2012
بھٹوسے زرداری تک پیپلزپارٹی نے چاربارحکومت کے مزے لوٹے مگر قوم کو کچھ نہیں دیا. فوٹو: اے ایف پی

مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر آصف زرداری تک پیپلزپارٹی نے چار بار حکومت کے مزے لوٹے مگر قوم اور ملک کو کچھ نہیں دیا۔

الٹا ملکی معیشت کو تباہ کیا، لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور لاقانونیت جیسے مسائل پیدا کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو صرف دو مرتبہ حکومت کرنے کا موقع پر ملا وہ بھی ٹوٹا پھوٹا دور تھا پھر بھی موٹروے جیسے منصوبے دیے۔

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے شازیہ اشفاق کی والدہ اور سابق ایم پی اے پیر غلام فرید کی اہلیہ کے چہلم کے موقع ان کی رہائشگاہ پر اجتماع سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کیلیے اگلے چھ ماہ انتہائی اہم ہیں، پاکستانی قوم کو ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا، انھیں احساس ہونا چاہیے کہ مستقبل کے جھوٹے خواب کون دکھا رہا ہے۔

آئی این پی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کے دہانے پر ہے، حکمرانوں نے عوام کو بیروزگاری ، مہنگائی ، کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا، نام نہاد جمہوری حکومت کے اداروں سے ٹکرائو کے باعث آئین کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں