حکومتی ملکیتی اداروں کی گورننس میں بہتری ضروری ہے وزیر خزانہ

ٹیکس نیٹ بڑھانے اور توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلیے پرعزم ہیں


News Agencies September 25, 2023
سرمایہ کاروں کو مراعات دی جا رہی، گورنر سندھ اور پی بی سی کے وفد سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی شفافیت اور گورننس میں بہتری ضروری ہے۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کراچی میں پی بی سی کے وفد سے کہا ہے کہ حکومت مضبوط معیشت کیلیے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے، توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلیے پرعزم ہے، معیشت کی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلیے حکومتی ملکیتی اداروں کی شفافیت اور گورننس میں بہتری ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی اداروں کے نقصانات 500 ارب ہیں، نجکاری تیار لسٹ کے تحت ہوگی، وزیر خزانہ

مزید برآں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے نگران وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات کے دوران ملک کو درپیش معاشی چیلنجز، معاشی صورتحال میں بہتری کی حکمت عملی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ برآمدات و سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات اور دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے نگران حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں اضافے کیلیے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جا رہی ہیں، نگران حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے پرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں