ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل پرسنل لون کے چارجز کا تعین کر دیا

ڈیجیٹل ایپس کے ذریعے پرسنل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے جامع ریگولیشنز جاری کئے ہیں


APP/Khususi Reporter September 26, 2023
ڈیجیٹل ایپس کے ذریعے پرسنل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے جامع ریگولیشنز جاری کئے ہیں۔ فوٹو: گوگل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے ڈیجیٹل پرسنل لون کے چارجز کا تعین کر دیا۔

ایس ای سی پی کے سرکلر کے مطابق ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل ایپس سے قرض حاصل کرنے والے صارفین کے تحفظ اور قرض کی فراہمی کے ذمہ دارانہ طریق کار کو فروغ دینے کے پیش نظر، ڈیجیٹل ایپس کے ذریعے پرسنل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے جامع ریگولیشنز جاری کئے ہیں ان نئے سرکلر کے تحت ان نان بینکنگ فنانشل کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو فراہم کئے جانے والے قرض کے چارجز کے حد کا تعین کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قرضہ ایپلی کیشنز کے خلاف گوگل پلے اسٹور نے نئی پالیسی متعارف کرادی

سرکلر کے مطابق قرض فراہم کرنے والی کمپنی کی فیس تمام اقسام کے چاجز بشمول پروسیسنگ چارجز، سروس فیس، تصدیقی فیس، لون ہینڈلنگ فیس، سود کے معاوضے، دیر سے ادائیگی کے جرمانے، اور کوئی دیگر قابل اطلاق چارجز پر مشتمل ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں